اسلامی عبادت

Thursday 10 May 20120 تبصرے

اسلامی عبادت میں ایک خاص سمت کا انتخاب نمازیوں کے احساسات میں یک جہتی یا وحدت کی حفاظت کے لئے ہے۔اور اس کی شکل لوگوں میں سماجی مساوات کے احساس کی پرورش کرتی ہے اور عبادت گزاروں میں مرتبےاور نسل کے امتیاز کو مٹاتی ہے۔ وہ ایک محیط کل خودی جو تمام خودیوں کی تخلیق کرتی ہے۔اور انیں برقرار رکھتی ہے اسی سے تمام بنی نوع انسان کی وحدت ظاہر ہے۔
انسانوںکی رنگ ونسل،قبائل اور اقوام کی تقسیم قران حکیم کے مطابق محض ان کی پہچان کی خاطر ہے۔اسلام میں میں عبادت کے اجتماع اپنی وقوفی اہمیت کے ساتھ ساتھ نوع انسانی کی اسی وحدت کو نمایاں کرنے کی کی کوشش ہے اور اس کا مقصد وہ تمام دیواریں اور امتیازات ختم کردینا ہے جو انسان اور انسان کے درمیان حائل ہیں۔

علامہ محمد اقبال۔۔۔انگریزی نثر تجدید فکریات اسلام سے انتساب کاترجمہ

نماز انسان کو اسلام کی روح کی طرف متوجہ کرتی ہے اور اس میں خودی پانے کی خوبی کے علاوہ انسان کو انسان سمجھانے کی بے پناہ قوت ہے۔
دوستوں کے ساتھ شئیر کریں :

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
جملہ حقوق © 2011 Secret Wisdom دانائے راز | تقویت یافتہ بلاگر
جی ایکس 9 اردو سانچہ | تدوین و اردو ترجمہ محمد یاسرعلی