علامہ اقبال (رح) کی والدہ ماجدہ

Thursday 10 May 20120 تبصرے

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی والدہ ماجدہ امام بی بی المعروف '' بے جی'' 1934ء کے قریب سیالکوٹ قصبہ سمبڑ یال میں پیدا ہوئیں ۔ بڑے ہی سادہ اور اور خوبصورت ماحول میں ان کی تربیت ہوئی۔ 1858ء کے لگ بھگ ان کی شادی سیالکوٹ میں شیخ نور محمد سے ہوئی۔ امام بی بی اپنے خاندان میں ''بے جی''کے لقب سے مشہور تھیں اس دور میں عورتیں زیادہ پڑھی لکھی نہیں تھیں لیکن اس کے باوجود انتہائی وضع دار اور صوم صلوةٰ کی پابند تھیں۔
ان کے حسن سلوک کی بدولت لوگ انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ ان کی دیانتداری کا یہ عالم تھا کے محلے کی عورتیں اکثر ان کے پاس اپنا زیور اور قیمتی سامان رکھتی تھیں۔ محلے یا برادری میں خاندانوں کی سطح پر اگر کوئی لڑائی جھگڑا اور تو تکار ہوتی تو ''بے جی'' کو بطور ثالث مقرر کیا جاتا۔ وہ غریب اور نادار عورتوں کی خفیہ طور پر امداد بھی کرتی رہتی تھیں۔
دوستوں کے ساتھ شئیر کریں :

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
جملہ حقوق © 2011 Secret Wisdom دانائے راز | تقویت یافتہ بلاگر
جی ایکس 9 اردو سانچہ | تدوین و اردو ترجمہ محمد یاسرعلی