اے پیرِ حرم رسم ورہ خانقہی چھوڑ

Thursday, 3 May 20120 تبصرے

اے پیرِ حرم رسم ورہ خانقہی چھوڑ
مقصود سمجھ میری نوائے سحری کا
اللہ رکھے تیرے جوانون کو سلامت
دے ان کو سبق خود شکنی،خود نگری کا
تو ان کو سیکھا خارہ شگافی کے طریقے
مغرب نے سکھایا انھیں فن شیشہ گری کا
دل توڑ گئی ان کا دو صدیوں کی غلامی
دارو کوئی سو چ ان کی پریشان نظری کا
کہہ جاتا ہوں میں زورِ جنوں میں ترے اسرار
مجھ کو بھی صلہ دے مری آشفتہ سری کا!

ضربِ کلیم

پیرِ حرم۔۔مذہبی پیشوا، علما
خانقہی۔۔خانقاہ میں بیٹھے رہنے کے طور طریقے۔۔مراد عمل اور جدوجہد سے دور رہنا
خود شکنی۔۔ خود کو توڑنا۔۔مطلب اپنی خامیاں اور کمزوریاں دور کرنے کی اصلاح
خود نگری۔۔اپنی پوشیدہ قوتوں کو کارآمد کرنے کا ہنر۔۔تلاش اور تکمیل خودی
خارہ شگافی۔۔صخت پتھر توڑنے کا کام۔۔۔مطلب شدید جدوجہد اور محنت
شیشہ گری۔۔۔شیشہ بنانے کا کام۔۔مراد ظاہری بناو سنگھار
زورِ جنوں۔۔۔جذبات میں آکر
ترےاسرار۔۔ایک مسلم پیشوا یا عالم کی اصلی زمہ داریاں
آشفتہ سری۔۔۔دیوانہ پن۔۔ مطلب ملت اسلامیہ سے انتہا محبت
دوستوں کے ساتھ شئیر کریں :

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
جملہ حقوق © 2011 Secret Wisdom دانائے راز | تقویت یافتہ بلاگر
جی ایکس 9 اردو سانچہ | تدوین و اردو ترجمہ محمد یاسرعلی