یوں ہاتھ نہیں آتا وہ گوہر یک دانہ
یک رنگی وآزادی اے ہمتِ مردانہ
یا عقل کی روباہی، یا عشق یداللہیٰ
یا حیلہ افرنگی، یا حملہ تر کانہ!
یا شرعِ مسلمانی، یا دیر کی دربانی
یا نعرہِ مستانہ ،کعبہ ہو کہ بتخانہ
میری میں ،فقیری میں، شاہی میں، غلامی میں
کچھ کام نہیں بنتا بے جرائتِ رندانہ
بالِ جبریل
گوہر یک دانہ۔ قیمتی موتی۔۔۔
یک رنگی۔۔۔اتفاق اور اتحاد
روباہی۔۔عیاری اور مکاری
عشقِ ید اللہیٰ۔۔۔ سورۃ الفتح آیات ۱۰۔۔۔جس نے آپﷺ کی بعیت کی ا ن پر اللہ کا ہاتھ ہے۔۔
حیلہ افرنگی۔۔۔انگریز کی چالیں
حملہ ترکانہ۔۔ ترک قوم اپنی بہادری کے لیے مشہورتھی۔۔مراد بہت بہادر
شرعِ مسلمانی۔ مسلمانوں کا دستور، کفر کے خلاف کمر بستہ رہنا
دیر کی دربانی۔ مندر کے پچاری۔۔مراد مادی دنیا کوہی سب کچھ سمجھنا۔۔دنیا کے دھندے میں پھنسے رہنا
نعرہِ مستانہ۔۔ عشق کی قوت سے سرشار نعرہ
جرائت رندانہ۔۔۔ مردِ مومن جیسی جسارت اور دلیری۔۔۔مراد اپنے ارادے پر کامل اور اٹل یقین اور اس پر ڈٹے رہنا

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔